اوکاڑہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک فرار

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے ) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال روڈ پر پولیس مقابلہ میں زین نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ملزم نے شہری محمد ظفر سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی جس کی پولیس کو 15 پکار پر اطلاع دی گئی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان فرار ہونے لگے پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا پولیس پر فائرنگ ہوئی تو جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں زین نامی ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے ہسپتال پہنچا دیا ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی جب کہ ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زین کے خلاف قتل ،ڈکیتی اور سرقہ کے 15 مقدمات درج ہیں ڈی پی او نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔



