دادو: خیرپور ناتھن شاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دادو(عابد ببر جانو ڈاٹ پی کے) خیرپور ناتھن شاہ کنڈیچھکی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر موجود اہلکاروں کا مسلح ملزمان سے آمنا سامنا ہوا، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایکٹیو کرمنل شاہد ولد پنہل چانڈیو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل، ڈکیتی، موٹرسائیکل اسنیچنگ اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے



