لاڑکانہ: تھانہ باقرانی کی حوالات سے گرفتار ملزم کی پھندہ لگی لاش برآمد، پولیس نے پھانسی لگا کرقتل کیا:لواحقین کا الزام

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں تھانہ باقرانی کی حوالات سے گرفتار ملزم زبید اللہ ولد شاہ محمد لاشاری کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ایس ایچ او گلزار برڑو کے مطابق ملزم کو ڈی ایس پی ڈوکری کے اسکواڈ نے  گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں رکھا تھا جس نے گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کی ہے. ادھر ملزم کے بھائی عبید اللہ لاشاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ صبح 10 بجے  ان کے بھائی کو حراست میں لیا تھا جس کو حوالات کے اندر پھانسی لگاکر قتل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوکری تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سینئر سول جج ڈوکری نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں، واقعہ سے علاقے بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے.

مزید خبریں

Back to top button