وزیرآباد:کرائم میں ریکارڈ اضافہ ،شہریوں کا معطل پولیس چوکیوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) متعدد تھانوں کے دور دراز علاقوں میں گزشتہ سال کلوز پولیس چوکیوں کا شاخسانہ دیہی سطح پر کرائم جرائم میں ریکارڈ اضافہ شہریوں کی جانب سے ضلع وزیرآباد میں معطل پولیس چوکیوں کی بحالی کا مطالبہ۔ضلع وزیرآباد کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مختلف تھانوں کے ماتحت سابقہ پولیس چوکیوں جامکےچٹھہ کوٹ ہرا ہیڈچھناواں ورپال چٹھہ سمیت دیگر درجنوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے، کیونکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد یہ کہہ کر ان چوکیوں کو معطل کر دیا گیا تھا کہ وہ اس روز کے ہنگامی حالات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول نہیں کر سکیں، مگر اب شہریوں کا کہنا ہے کہ چوکیوں کی بندش کے بعد اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور مشکوک سرگرمیوں میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ تاجر برادری، والدین اور سماجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ پولیس چوکی نہ صرف نگرانی کا ذریعہ ہوتی ہے بلکہ عوام کے لیے تحفظ کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے، اس لیے 9 مئی کے بعد سیکیورٹی کی مضبوطی مزید ناگزیر ہو چکی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تمام معطل چوکیوں کو دوبارہ فعال کرے، مناسب نفری اور جدید نگرانی کے نظام کے ساتھ مؤثر گشت بحال کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں امن و تحفظ کا احساس ہو شہریوں چوہدری محمد نذیر گجر رانا خورشید احمد خاں چوہدری قیصر اقبال وڑائچ رانا سلطان احمد رانا محمد ایوب سید محسن عباس شاہ محمد سلیمان چٹھہ رانا ندیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے فوری احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔



