اسلام آباد: پی ٹی آئی کے متعدد اراکینِ اسمبلی اور رہنماؤں پر مقدمہ درج

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اراکینِ اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی جبکہ اراکینِ اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑی۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان اور دیگر قوانین کے تحت دفعات 506، 114، 427، 188، 186، 149، 148، 395، 353، 324 کے علاوہ ایمپلی فائر ایکٹ اور PAPO ایکٹ 2024 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں تقریباً 50 سے 55 پارلیمنٹرینز، عہدیداران اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں اقبال آفریدی (ایم این اے)، شفقت میاں (ایم این اے)، ملک حسن (ایم پی اے)، سرائے احسن رضا (ایم پی اے)، محمد اکرم (ایم پی اے)، اسد زمان چیمہ (ایم پی اے)، حسن نیازی، میاں مدثر شاد، عمر فاروق، مسیر وصی قطر، ملک عمر اسلم (سابق ایم این اے)، سید رفعت شاہ (ایم پی اے)، غیاب رشید (ایم پی اے)، محمد سرفراز احمد (ایم پی اے) سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button