وزیرآباد: سی پی او گوجرانوالہ نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرنیوالے سیکورٹی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)  بہترین پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان نے سرکل وزیرآباد کے مختلف تھانوں کے سیکیورٹی افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور انہیں حراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کاروائیوں اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان نے پولیس تھانہ سٹی کے سیکورٹی آفیسر مقدس چیمہ پولیس تھانہ صدر کے سیکورٹی آفیسر آفتاب چٹھہ اور پولیس تھانہ سوہدرہ کے سیکیورٹی آفیسر شیراز چیمہ کو  بہترین پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اس موقع پر انچارج سیکورٹی ضلع گوجرانوالہ رانا سلطان بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے یہ افسران محمکہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے سرکل وزیرآباد میں دن رات کا کام کر کے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے وزیرآباد کے شہریوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا جانا ہمارے فرض شناس افسران کی بدولت ہے آج وزیرآباد میں منشیات فروشی پر کنٹرول پایا جا رہا ہےانہون نے کہا کہ جو افسر یا اہلکار اچھا کام کرے گا اسے سراہا جائے گا جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا سی پی او گوجرانوالہ نے سیکورٹی انچارج رانا سلطان اور ان کے بہادر افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایسے ہی محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات دی۔

مزید خبریں

Back to top button