قمبر کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی ،اسلحہ چھین کر فرار

لاڑکانہ: (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈرگھ کی حدود، غیبی دیرو روڈ پر پیش آیا، جب زخمی اہلکار امجد جھتیال اور اصغر ٻٻر باغ لاڑو پکٹ پر ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس تھانے جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے ارادے سے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر، لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button