مٹھی: رمضان کھوسو قتل کیس میں ملوث 2 پولیس افسران برطرف

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو تھانے کی حدود علی بندر روڈ پر کار میں نوجوان کو وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا. قتل کے اس مقدمے میں ایس ایس پی تھرپارکر نے ملوث دو پولیس افسران کو برطرف کردیا.
ایس ایس پی تھرپارکر شعیب میمن نے جن پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا ان میں شوکت راہمون اور لال محمد بجیر شامل ہیں۔
رمضان کھوسو قتل کیس میں سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ، پولیس افسر پرکاش میگھواڑ اور ایک پرائیویٹ پہلاج میگھواڑ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
دوسری جانب شکایت کنندہ عبدالسلام کھوسو کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نوجوان کے قتل کیس میں ملوث باقی اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کیا جائے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔



