وزیرآباد: پولیس کا چھاپہ، 720 لیٹر شراب برآمد، منشیات فروش خاتون گرفتار، شوہر فرار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پولیس تھانہ صدر کا چھاپہ 720 لیٹر شراب برامد،منشیات فروش خاتون گرفتار شوہر فرار مقدمہ درج خاتون کا چالان کر کے جوڈیشل کر دیا گیا پولیس۔وزیرآباد کے علاقہ ویروکی چیمہ میں بائے پاس کے قریب پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی ٹیم نے اے ایس آئی ذوالفقار صابری کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو گوجرانوالہ کے رہائشی شخص ریحان انصاری کے گھر میں موجود کار سے 3 گیلن شراپ جو پیمائش پر مجموعی طور پر 60 لیٹر تھی جبکہ گھر کے اندر موجود تین ڈرم شراب سے بھرے پکڑے گئے جن میں فی ڈرم 220 لیٹر شراب موجود تھی جبکہ شراب کو بھرنے کے لیے خالی بوتلیں بھی دستیاب ہوئیں اے ایس آئی ذوالفقار صابری اور پولیس ٹیم کو دیکھ کر منشیات فروش ملزم ریحان موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اسکی اہلیہ شمائلہ کو پولیس نے موقع سے حراست میں لے لیا اور مجموعی طور پر پکڑی جانے والی شراب 720 لیٹر سے کیمیائی تجزیہ کے لیے سیمپل لیب کو بھجوا دیئے پولیس تھانہ صدر نے ملزم ریحان اور اسکی اہلیہ شمائلہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا خاتون ملزمہ کو چالان کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا ہے۔



