اوکاڑہ/ 3 منشیات فروش گرفتار 3600 گرام چرس ، 46 لیٹر شراب اور 01 چالو بھٹی برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ طیب سعید پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گرفتار ملزم علی رضا سے 2100 گرام چرس، علی رضا سعید سے 1500 گرام چرس، علی شیر کے قبضہ سے 46 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کی گئی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں جو جاری رہیں گی۔



