لاڑکانہ:ایس ایس پی کا بڑا ایکشن، فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 78 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر مجموعی طور پر 78 افسران و جوانوں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں کے احکامات جاری کیے، جن کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جن میں وسا خان، رحمت اللہ اور عرفان علی سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ 16 افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے دیگر اہلکاروں کے خلاف فارفیچر اور سینسئر جیسی محکمانہ سزاؤں کا حکم دیا گیا
دوسری جانب، 9 پولیس جوانوں کو معافی دی گئی، 7 کو رخصت منظور کی گئی جبکہ 11 اہلکاروں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے تبادلے کیے گئے.



