تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں اور چوروں کیخلاف کاروائی، 2 بھیڑیں، 5500 سفینہ گٹکا اور الٹو کار برآمد، 3 ملزم گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او چیلھار نے خفیہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے ملزماں محمد صادق ولد رمضان خاصخیلی سکنہ کنری عمرکوٹ، گل احمد ولد گل محمد سنگراسی سکنہ الھو کوٹڑیو اسلامکوٹ کو گرفتار کر کے چوری کی ہوئی 02 بھیڑ برآمد کر لیئے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ کی حدود میں انچارج سی آئی اے تھرپارکر کی کارروائی میں ملزم عیسیٰ ولد رسول بخش سکنہ ڈگڑی کو گرفتار کر کے قبضے سے 02 تھیلے سفینہ گٹکا (تقریباً 5500 پڑیاں) اور ایک الٹو کار برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 10/2026 بجرم دفعہ 8 SPPM، سیکشن 4 گٹکا مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایس پی نے انچارج سی آئی ای، ایس ایچ اور ٹیموں کو کامیاب کارروائیوں پر شاباشی دی۔



