دادو: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دادو (رپورٹ:عابد ببر، جانو ڈاٹ پی کے)دادو کے قریب تھانہ مخدوم بلاول کی حدود پیر گنیو روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت حبدار ولد ابوبکر پنہور کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے سرکاری رپیٹر برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی راہ گیروں کو لوٹنے کی نیت سے موجود تھے، جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق برآمد رپیٹر چھ روز قبل فلجی لنک روڈ پر ایک پولیس اہلکار سے چھینا گیا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سات سے زائد مقدمات کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔



