دیپال پور:پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی) نواحی علا قہ پل پناہ نگر کے قریب ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ جوابی فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ڈاکو کی شناخت مظہر عرف حاجی کے نام سے ہوئی جو کہ ڈکیتی راہزنی اور سرقہ بالجبر جیسے 13 سنگین مقدمات میں ملوث نکلا ڈاکو کے قبضہ سے پسٹل، نقدی اور موبائل برآمد تھانہ حویلی لکھا پولیس مفرور ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہے شہری امجد کی پکار 15 پر واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری رسپانڈ کیازخمی ڈاکو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل



