اسلام کوٹ:پولیس کا دشمن پسند عناصرکیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

     تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ضلع تھرپارکر میں ڈکیتی، چوری اور منشیات سے متعلق جرائم میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ روز اسلام کوٹ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چوری شدہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اسلام کوٹ نے گاؤں ملہی بھیل کے رہائشی ملزم جام چند سومرو بھیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔   دوسری کارروائی میں گاؤں لاکھو ٹوبھو کے رہائشی ملزم محمد عمر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 6 گولیاں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ چند روز قبل شہر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button