بدین: سیاسی دباؤ کی وجہ سے نئے ایس ایس پی نے چارج لینے سے انکار کر دیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) بدین میں سیاسی مداخلت کے باعث بدین میں تعینات نئے ایس ایس پی نے چارج لینے سے معذرت کرلی ہے پچھلے چھ دنوں سے ایس ایس پی بدین کی خالی پوسٹ کی ٹنڈو محمد خان کے ایس ایس پی کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا تبادلہ کرکے ان کو آ ئی جی آ فیس کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا  اور خیرپور کے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس بدین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن چھ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بدین کا چارج لینے سے معذرت کرلی ہے اسی سلسلے میں پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق 25 مارچ مارچ پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 27 مارچ پر  چارج چھوڑ کر وہ کراچی روانہ ہو گئے اور نئے تعینات ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو چارج لینے کے لیئے بدین پہنچے تو ان کو چارج لینے سے روک دیا اور وہ واپس کراچی چلے گئے اسی سلسلے میں محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی بدین میں تعیناتی کا پیپلز پارٹی کی مقامی ایک طاقتور شخصیت نے سخت نوٹس لے لیا اور اس طاقتور شخصیت نے فوری طور پر کراچی سے اسلام آباد اڑان لے لی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ایس ایس پی بدین تعیناتی سے خدشات سے آگاہ کیا اور انہونے پارٹی چیئرمین کو اس پر قائل کرلیا کے ایس ایس پی قمر جسکانی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے یا ان کی مرضی کا ایس ایس پی بدین تعینات کیا جائے پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو قانون اور انصاف کے پابند اور ایک ایماندار افسر ہے وہ کسی کی ڈکٹیشن برداشت نہیں کرتا ہے بدین سندھ کا ایک ایسا ضلع ہے جو اس وقت کرپشن بد امنی اور منشیات کے کاروبار میں ملک میں اول نمبر پر ہے اور لیکن اس ضلع میں ایس ایس پی سے لیکر نچلے تھانوں پر تعینات پولیس اہلکار طاقتور سیاسی شخصیات کی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو جیسے اچھے عوام دوست افسران ان طاقتوں سیاسی شخصیات کے ناپسندیدہ افسر ہیں   دو دن قبل قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر مرحوم الاھی بخش سومرو کے پوتے کی کراچی میں شادی میں ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو بھی شریک تھے اس شادی میں شریک بدین کے کچھ شہریوں نے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور بدین میں ان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ان شہریوں نے بتایا کے سمیع اللہ سومرو نے ہمیں بتایا اب میں بدین کاچارج  نہیں لوں گا کیونک وہاں سیاسی مداخلت بہت ہے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی تعیناتی پر محض اس لیئے مخالفت کے وہ کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیگا اس بات کی تصدیق کرتی ہے کے بدین میں جرائم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور منشیات اور کرپشن میں ان طاقتور سیاسی شخصیات کی آ شیرواد شامل ہے جو بدین میں ایک ایماندار اور عوام دوست افسر کی تعیناتی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

مزید خبریں

Back to top button