پولینڈ کامِگ29لڑاکا طیارے یوکرین کو دینے کافیصلہ ،بدلے میں خطرناک چیز مانگ لی

وارسا(جانوڈاٹ پی کے)پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مِگ29لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 طیارے شامل کر لیے ہیں جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ ’مِگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا، اور ہم ان کے یوکرین کو منتقلی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں‘۔ان کے مطابق اس معاہدے میں ’خصوصاً ڈرونز اور میزائلوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے تبادلےکا امکان بھی شامل ہے جو یوکرین سے پولینڈ کو منتقل کی جا سکتی ہے‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے روس کے 2022 کے حملے کے بعد اپنے متعدد مِگ-29 طیارے یوکرین کے حوالے کیے تھے اور اِس وقت اس کے پاس ایسے 14 طیارے موجود ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس حوالے سے ’مذاکرات جاری ہیں اور ہم انہیں جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ پہلے ہی ڈرون آپریشنز میں یوکرین کی عسکری مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ’ڈرونز کے معاملے میں یوکرینی دنیا کے بہترین ماہرین میں شمار ہوتے ہیں، خصوصاً ان ممالک میں جن کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں‘۔



