وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیرمیں قوم سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے اور پٹرول کی قیمتوں میں بارہ سے پندرہ روپے کمی ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کچھ دیر میں پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔



