ایوان صدر میں بڑی بیٹھک،صوبوں نے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی،بچت کی رقم عوام پر خرچ ہوگی،اعلامیہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایوان صدر میں بڑی بیٹھک،صوبوں نے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی،بچت کی رقم عوام پر خرچ ہوگی۔ایوان صدر میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی زیر اجلاس اہم بیٹھک ہوئی جس میں وزیر اعظم شہبازشریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلیشاہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق صوبوں نے لاک ڈاؤن لگانے کی مخالفت کردی۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ کفایت شعاری مہم کے دوران جمع کی گئی رقم عوام کے فلاحی منصوبوں پر ہی خرچ کی جائے گی۔
اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک،قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی بھی ملاقات میں شرکت،قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت بھی کی گئی۔قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زوردیا گیا۔



