پاکستان نے بھارت پرخطرے کی تلوار لٹکادی،ٹوٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کردیا۔پاکستان نے بھارت پر تلوار لٹکادی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعۃ یا پیر کو کرے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی سی سی معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے تمام آپشنز سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے آئی سی سی معاملے پر حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو متوقع ہے۔



