وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،آرمی چیف کی بھی شرکت،سکیورٹی صورتحال پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر جائزے کیلئے اعلی سطح اجلاس،اجلاس میں علاقائی و خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کیلئے کرادر اور مختلف اقدامات زیر غور آئے،اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو ملک کی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی.

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلاء کے اقدامات کا بھی جائزہ۔ ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ کی تفصیلی بریفنگ۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button