آزاد کشمیر انتخابات:مسلم لیگ (ن) کا ایم کیو ایم سے حمایت کے لیے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حمایت کے لیے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں وفد آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کا وفد آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ لاجز میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گا پر ملاقات کے لیے آئے گا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے دیگر راہنما بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button