وزیر اعظم شہبازشریف کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ،ہر ممکن مدد کی یقین دہانی،گل پلازہ سانحہ پراظہار افسوس

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اطہار افسوس اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کیساتھ ہیں،
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے واقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ دونوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے متاثرہ تاجروں کی ہر ممکن مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔



