وزیراعظم کی زیرصدارت بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کا اہم اجلاس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت بیرونِ ملک تعینات پاکستانی سفیروں کا اہم اجلاس ہوا جس دوران معاشی خود انحصاری کیلئے اقتصادی سفارتکاری مزید مؤثر بنانے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایران اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں نے شرکت کی ۔ سفیروں نے وزیرِاعظم کو اپنے متعلقہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، وہاں موجود نئے معاشی مواقع اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترسیلاتِ زر میں اضافے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعظم نے جی سی سی ممالک اور برادر ملک ایران کی تاریخی، اقتصادی اور اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے متحرک اور فعال کردار ادا کریں۔ بیرونِ ملک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی کام تیز کیا جائے۔۔ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں روابط بہتر بنانے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button