وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی ہے جبکہ دفاتر کیلئے کام کے دنوں میں کمی پر غور بھی کیا گیا ہے ۔آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے توانائی کی بچت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین کیا جائے گا جبکہ کوڈ19 کی طرز پر دفاتر و تعلیمی اداروں میں کام کے دنوں میں کمی اور ورک فراہم جیسی سہولتوں پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور آر ایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے قیمتوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کووڈ 19 وبا کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔حکومت نے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے جس میں تین سے چار درجن تجاویز شامل ہیں۔



