وزیر اعظم کی جامعہ اشرفیہ آمد،مولانافضل الرحیم کے انتقال پر فاتحہ خوانی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد،جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی.
نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئےفاتحہ خوانی اور دعا کی.وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا
وزیراعظم نے اس موقع پر وہ وقت یاد کیا جب وہ اپنے والد میاں محمد شریف کے ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک طویل عرصہ تک نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل حاضر ہوتے رہے۔جامعہ اشرفیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو جوڑنے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل ستائش و تحسین ہے۔
دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔



