صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

صاحبزادہ فرحان کو فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

محسن نقوی کی مبارکباد:

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے، یہ اعزاز ان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،امید ہے وہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں صاحبزادہ فرحان اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button