تیراجہاز کوئی اورہے،میراجہاز کوئی اور ہے،’’سٹوڈیو1‘‘میں نئے نویلےجہازوں کی کہانی کھل گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جہازکے نام پر پروپیگنڈا۔آبپارہ والوں نے مریم نواز کے جہاز کی خبر لیک کی تو مریم نواز نے بھی پھر آرمی چیف کے جہاز کی خبر لیک کردی۔تونے میرا مہمان مارا،میں تیرا مہمان ماروں گا۔سینئر اینکر پرسن سید عمران شفقت اورسینئر اینکر پرسن امدادسومرو کی پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو۔
اینکر پرسن سیدعمران شفقت نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے2ماہ پہلے جہاز کا بندوبست کیاگیا ہے،ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ جہاز خریدا گیا ہے یا پھر تحفے میں ملا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورمیں آئے جہاز کو خریدا نہیں گیاتھا بلکہ وہ جہاز متحدہ عرب امارات نے تحفے میں دیا تھا۔سید عمران شفقت نے ہلکے پھلکے انداز میں سب کے کھاتے کھولنے کا ذکر چھیڑ دیا۔
سینئر اینکرپرسن امدادسومرو نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے نام نہاد صحافی شاہین صہبائی کو’’کمال ایٹم’’قراردے دیا۔امدادسومرو نے شاہین صہبائی کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہین صہبائی کے کئی جھوٹ پکڑے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہین صہبائی کی فوج کے ہزاروں افسروں کے استعفوں والی خبر بھی جھوٹ کا پلندہ نکلی۔
مزید گرما گرم اندر کی خبرجاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




