وزیرآباد:تاریخی قبرستان پیر میٹھا میں بے ضابطگیوں پر نوٹس، اسسٹنٹ کمشنر نے کمیٹی دفتر سیل کر دیا

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد قدیمی و سب سے بڑے قبرستان میں خود ساختہ کمیٹی کی جانب سے بے ضابطگیوں پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا نوٹس،کمیٹی کا دفتر سر بمہر کر دیا،خود ساختہ کمیٹی مقامی سیاستدانوں کو استعمال کرتے ہوے بے ضابطگییوں پر پردہ پوشی کی ناکام کوشش کرنے لگی شہریوں کی جانب سے درخواستیں وصول ہوئی ہیں شفاف انکوائری کریں گے اور قبرستان کی کمیٹی کے لیے شہریوں سے تجاویز و آراء لی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد۔وزیرآباد کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان پیر میٹھا جو کم و بیش 14 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اور مرکزی قبرستان کی حیثیت رکھتا ہے قبرستان میں ماضی میں کئی ایک کمیٹیاں مختلف ادوار میں انتظام و انصرام سنبھالتی رہی ہیں ماضی میں بھی قبرستان کے فنڈز اور قبروں کی پختگی کی فیسوں سمیت مخیر افراد کی جانب سے معاونت پر خرد برد کی باتوں کی باز گشت رہی ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو درخواست گذاری کہ قبرستان میں خود ساختہ کمیٹی نے انتظام و انصرام سنبھالا ہوا ہے کچھ روز قبل بھی قبرستان سے درخت چوری کیے جانے کی بابت تھانہ سٹی وزیرآباد میں مقدمہ درج ہوا قبرستان کمیٹی نے اپنا دفتر بنا رکھا تھا جس کو اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے شہریوں کی درخواستوں اور واقعات کی بابت شفاف انکوائری کرنے کے لیے سر بمہر کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلہ میں شفاف انکوائری کی جائے گی سابق ریکارڈ اور فنڈز بارے انکوائری کرنے کے بعد کمیٹی اور قبرستان کے انتظام و انصرام کا تعین کیا جائے گا دوسری جانب شہریوں نے مقامی سیاسی عمائدین کو قبرستان کے معاملہ پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اقدامات کرنے اور قبرستان کو عوامی مفادات کے پیش نظر اپنی صلاحیتوں کے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے اسی ضمن میں قبرستان کی موجودہ کمیٹی نے کمیٹی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور انکوائری پر ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔



