ایران کا امریکا کے تباہ طیارے ایف 35 کے پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے تباہ امریکی جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کے پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
تسنیم نیوز کے مطابق آج صبح امریکی ایف 35 طیارے کو ایرانی فضائی حدود میں تباہ کیا تھا جس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج کئی گھنٹوں سے بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں اور سی 130 ہرکولیس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کر رہی ہیں تاہم اب تک پائلٹ کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ 35 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے جبکہ حملوں کا دائرہ مزید وسیع ہو کر دارالحکومت تہران اور اس کے اطراف تک پھیل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں میں ایک صدی پرانے طبی تحقیقاتی ادارے، اسٹیل پلانٹس اور تہران کے قریب ایک پل کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پل کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ یہ شہری انفرااسٹرکچر تھا، جسے نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 2,076 افراد جاں بحق اور 26 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 600 سے زیادہ اسکول اور تعلیمی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔



