پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کےلیے میڈیکل سہولیات بند

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات آج سے مکمل طور پر بند کر دی ہیں، جس کے باعث سابق ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کر دی گئی ہیں، تاہم اب تک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بایومیٹرک رجسٹریشن مکمل نہیں ہو سکی۔ بایومیٹرک رجسٹریشن کے بغیر انشورنس کمپنی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی۔

پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جہاں وہ میڈیکل سہولت کے لیے قطاروں میں کھڑے رہے۔ ذرائع کے مطابق 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button