پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ رعایت خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کے لیے سفر کو آسان اور سستا بنانے کے مقصد سے دی جا رہی ہے۔ مسافر یکم فروری تا 10 مارچ 2026 اور یکم مئی تا 15 مئی 2026 کے دوران اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات اور روایتی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔



