پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے میڈیکل سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولت اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات دینے کے لیے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنش کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ملک بھر میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل پر اسپتالوں میں میڈیکل سہولیات دی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل میں لیباریٹری سہولیات بھی شامل ہوں گی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس نے تمام پینل پر موجود اسپتالوں اور لیباریٹریز کو تحریری ہدایت جاری کردی ہیں۔

تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسران (ڈی ایم اوز اور ہیلتھ فیسلیٹی افسران (ایچ ایف اوز) ان احکامات پر عمل درآمد کے لیے اسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button