عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے 135 ارب بولی لگا کر پی آئی اے خرید لی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے بولی لگا کر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز حاصل کر لی ہے جبکہ لکی سیمنٹ کی جانب سے 134 ارب روپے کی بولی لگائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تین کنسورشیم کی جانب سے اپنی بولی جمع کروائی گئی جو کہ دوسرے مرحلے میں آج شام کو کھول لی گئی جس میں سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی عارف حبیب گروپ کی جانب سے دی گئی جبکہ لکی سیمنٹ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ اور ایئر بلیو کی جانب سے 25 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی د ی گئی ۔

حکومت کی جانب سے ریفرنس پرائس کھول دی گئی ہے جو کہ 100 ارب روپے تھی جبکہ عارف حبیب گروپ کی جانب سے دی گئی 115 ارب روپے کی بولی کو اگلے راونڈ کیلئے بیس پرائس مقرر کر دیا گیاہے ۔

اس کے بعد اوپن بڈنگ کا مرحلہ شروع ہوا، جس دوران لکی سیمنٹ کی جانب سے 120.25 ارب روپے کی بولی دی گئی جس کے جواب میں عارف حمید گروپ نے 121 ارب روپے کی بولی لگائی ، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لکی سیمنٹ کی جانب سے مزید بولی کیلئے 30 منٹ کا وقت مانگا گیاہے ۔

وقفے کے بعد دوبارہ بڈنگ شرو ع ہوئی اور مقابلہ 135 ارب روپے پر آکر ختم ہو جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے کامیابی حاصل کی ۔

عارف حبیب

عارف حبیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے ، حکومت نے بہت شفاف انداز میں پی آئی اے کی نجکاری کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے ، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پی آئی اے نے اچھے دن دیکھے ہیں، پہلے مرحلے میں آپریشنل طیاروں کی تعداد 38 کریں گے اور پھر تعداد 65 تک لے کر جائیں گے، پی آئی اے عملے کو اعتماد دیں گے ، مزید لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

شاہد حبیب

شاہد حبیب کا کہناتھا کہ یہ پاکستان کی جیت ہے ، 19 سال میں یہ پہلی اتنی بڑی بڈ ہوئی ہے ، پی آئی اے دوبارہ اپنی صلاحیت بڑھائے گی ، اچھی بات ہے کہ پاکستان کے بڑے گروپوں نے بڈنگ میں حصہ لیا ۔

مشیر نجکاری محمد علی

مشیر نجکاری محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومتی ایجنڈے کا اہم عنصرہے، پی آئی اے کی بڈنگ کےبعدسرمایہ کاری اورنجکاری کی نئی راہیں کھلیں گی، اپریل میں 51 سے 100 فیصد شیئرزکی فروخت کا فیصلہ کیاگیا، بعد میں 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشیرنجکاری کا کہناتھا کہ 90 روز کے اندر مزید  25  فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، 92.5 فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہوں گے، حکومت کو ساڑھے 7 فیصد ریونیو ملے گا، طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 100 تک لےجانا چاہتے ہیں، 75 فیصد کی بڈزکی ادائیگی بتدریج لی جائےگی۔

محمد علی کا کہناتھا کہ دوتہائی ادائیگی شروع میں حاصل کی جائے گی، بڈنگ کےبعد بڈرز دو پارٹیز کو شامل بھی کر سکتے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے کوئی اور ایئرلائن بھی کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button