پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،مسافر پریشان،آکسیجن ماسک کھل گئے

دمام/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،مسافر پریشان،آکسیجن ماسک کھل گئے۔پی آئی اے کی پروازPK-860،جو جدہ سے لاہور جا رہی تھی،دوران پرواز ٹیکنیکل فالٹ کے باعث دمام میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی۔ پرواز میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے۔پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق، پائلٹ کو دوران پرواز ایک سگنل موصول ہوا جس سے معلوم ہوا کہ ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور جہاز کو دمام کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے لیے ہدایت دی گئی۔ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران جہاز کے اندر آکسیجن ماسک بھی متحرک ہو گئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافر بحفاظت زمینی اڈے پر پہنچ گئے۔پی آئی اے حکام نے کہا کہ جہاز کی مکمل جانچ اور معائنہ کیا جائے گا تاکہ خرابی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے حالات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button