یونین آف جرنلسٹ کے وفد کی جاوید لطیف میمن کی قیادت میں ڈی سی ٹھٹھہ سے ملاقات

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن نمائندہ/جانو ڈاٹ پی کے )ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹ ( PFUJ worker’s ) کے ایک وفد کی جاوید لطیف میمن کی قیادت میں ڈی سی ٹھٹھہ سے ملاقات.ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹز (PFUJ W) ٹھٹھہ کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد میں صدر جاوید لطیف میمن ، جنرل سیکرٹری اشرف چند میمن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز سمیجو شامل تھے۔ملاقات کے دوران ضلع کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبے اور عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا تعاون اہم ہے اور صحافیوں کی تجاویز سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوام کی آواز کو حکومت تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور یہی شفافیت اور ترقی کی ضمانت ہے۔



