پی ایف یو جے (ورکرز)کا سینئر صحافی سرفراز حسین زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکریٹری جنرل انیس حیدر، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر نیئر سرحدی ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر فاروق گوندل، سیکریٹری اطلاعات عمران چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری ایوب برمی، فنانس سیکریٹری جاوید ملک ، اسلام آباد راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد پی ایف یو جے ورکرز ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن نائب صدر ناصر جت جنرل سیکریٹری منجھی لال جوائنٹ سیکریٹری گل ھنگورجو خازن اسلم پپو میمن سیکریٹری اطلاعات طاہر سموں سوشل سیکریٹری فیضانِ اسلم میمن اور دیگر نے سینئر صحافی اور احمد پور شرقیہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر سید سرفراز حسین زیدی کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔ انہوں نے کہاکہ سید سرفراز حسین زیدی نہ صرف سینئر صحافی تھے بلکہ ماہر تعلیم بھی تھے اور انہوںنے مختلف موضوعات پر کئی کتابیں لکھیں اور ساری زندگی علم سے وابستہ رہے ۔ ان کی صحافتی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خلاء تادیر پر نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پی ایف یو جے (ورکرز) کے تمام عہدیداران ، ممبران کے علاوہ ملک بھر کی تمام یوجیز کے عہدیداران و ممبران مرحوم سید سرفراز حسین زیدی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں

مزید خبریں

Back to top button