بدین:پی ایف یو جے کی سینئر صحافی نادر بلوچ کیخلاف این سی سی آئی اے کے نوٹس اور دھمکیوں کی شدید مذمت

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ، سیکریٹری جنرل انیس حیدر، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر نیئر سرحدی، خازن جاوید ملک، انفارمیشن سیکریٹری چوہدری عمران پی ایف یو جے ورکرز ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن نے سینئر صحافی نادر بلوچ کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے نوٹس اور سوشل میڈیا پر انہیں دھمکیاں دینے، ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل قابل مذمت ہے ، کسی بھی الزام کی وضاحت کیلئے سینئر صحافی کو بلاجواز طلب کیا جانا ، اسے ہراساں کئے جانا معمول بن گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیکا ایکٹ سمیت دیگر صحافی دشمن قوانین کے تحت صحافیوں کو ہراساں کرکے انہیںپیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش کی ہے، خود کو جمہوری حکمراں کہنے والے آمرانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ قوانین کے مطابق کسی بھی صحافی کیخلاف کوئی بھی مقدمہ یا انکوائری کرنے سے قبل صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے مگر نادر بلوچ  کے معاملے میں جس طرح کا طرز عمل اختیار کیاگیا ہے یہ قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہاکہ انتہاپسند اور ریاستی ادارے صحافیوں کو مسلسل ہراساں کررہے ہیں جس کا مقصد صحافیوں کو حق و سچ کہنے سے روکنا ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسی طرح کی اگر صورتحال رہی تو پہلے ہی پاکستان کی صحافتی اداروں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ساکھ بری طرح مجروح ہوئی ہے اور اگر اب بھی اگر اسی روش کو اختیار کیاگیا تو اس کے مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے

مزید خبریں

Back to top button