پی ایف یو جے(ورکرز)نے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پی ایف یو جے(ورکرز)نے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری انیس حیدر، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، خازن جاوید ملک، ایڈیشنل سیکریٹری عمر فاروق گوندل، جوائنٹ سیکریٹری ایوب برمی، اسلام آباد راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد پی ایف یو جے ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن نے وزیراعظم، وزیر اطلاعات ، چیئرمین پیمرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطر سے قبل میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے مالکان کو پابند بنایا جائے کہ وہ صحافیوں اور اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ سنو نیوز،365 نیوز،پبلک نیوز،نیوز ون،آج ٹی وی سمیت دیگر چینلز اور اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں اور ملازمین کے کئی کئی ماہ کی تنخواہیں اد انہیں کی گئی ہیں اور ان کے دیگر واجبات بھی ادا نہیں کئے جارہے ہیں جس کے باعث ان اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ عیدکے پرمسرت موقع پر بھی اگر انہیں بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو پھر صحافی اور ملازمین عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں جب تنخواہ دار طبقے کا گزر بسر بھی مشکل ہوگیا ہے تو ایسے میں وہ صحافی اور میڈیا ہاؤسز اور اخبارات میں کام کرنے والے ملازمین جن میں کیمرہ مین اور فوٹو گرافر بھی شامل ہیں وہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اشتہارات کی ادائیگی کو ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ مشروط کرے



