اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 پمپ سیل، مقدمات درج

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 پمپ سیل، مقدمات درج، سول ڈیفنس جاوید اختر کھچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حویلی لکھا اور بصیر پور کے متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور حویلی لکھا کے 4 اور بصیر پور کے 6 پٹرول پمپس کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور "فارم کے” کی عدم فراہمی پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ سیل کیے گئے پٹرول پمپس ضروری قانونی دستاویزات اور این او سی کے بغیر کام کر رہے تھے اور پٹرول پمپ مالکان "فارم کے” فراہم کرنے میں ناکام رہے، جو کہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور حفاظتی اقدامات کے لیے لازمی دستاویز ہے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں پمپ مالکان کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں، سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی غیر قانونی کاروبار کرنے کے ہرگز مجاز نہیں، بغیر لائسنس اور حفاظتی تدابیر کے پٹرول کی فروخت ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرول پمپ مالکان حکومتی قوانین کے مطابق اپنی دستاویزات مکمل کریں



