دیپالپور میں پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی،6سیل،مقدمات درج

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی اوگرا قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں،6پٹرول پمپ سیل،مقدمات درج،ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تحصیل اوکاڑہ رینالہ خورد اور دیپالپور میں متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران ​”کے” فارم (K-Form) کی عدم فراہمی پر کارروائی کی گئی جو کہ پٹرولیم اسٹوریج اور فروخت کے لیے لازمی ہے انہوں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 پٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروا دیا، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے چلائی جانے والے پٹرول پمپس کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے مکمل خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، دریں اثنا سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی غیر قانونی پٹرول ایجنسی اور متعدد آٹو سٹورز کے خلاف اگ بجھانے کی نامکمل انتظامات پر مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button