پٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان، اوگرا کو سفارشات ارسال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)16  دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات بارہ روپے فی لیٹر تک سستی  ہونے کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ پیپر مکمل کرکے سفارشارت اوگرا کو بھجوا دیں۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36  پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل  11.95  روپے  فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش ورکنگ پیپر میں شامل ہے۔

آئل انڈسٹری نے مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے  اور لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز اوگرا کو بھجوائی ہے۔ قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button