حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 7 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی۔



