پنجاب میں مہنگائی کے پیش نظر عوامی ریلیف پلان تیار،اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی تجاویز زیر غور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب میں مہنگائی کے پیش نظر عوامی ریلیف پلان تیار،اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی تجاویز زیر غورسہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر قرار ہو گا۔ذرائع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت نے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر10سے20فیصد سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ قیمتوں میں کمی کیلئے3مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں۔پہلے ماڈل میں منڈیوں کے بیوپاریوں اور رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ دوسرے ماڈل میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی فراہم کرنے کا پلان پیش کیا گیا ہے۔تیسرے ماڈل کے تحت سہولت بازاروں کے ذریعے براہِ راست صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، جسے ذرائع کے مطابق زیادہ مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق سہولت بازاروں میں براہِ راست صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے،مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حتمیٰ منظوری دیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button