پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت آج جمعہ کے روز نئی قیمتوں کا اعلان کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے پاس مارچ کے مہینے کیلئے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی نے حکومت کو نئی قیمتوں پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔
اس وقت عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت100ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے اثرات مقامی ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر بھی عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔



