پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر100روپے تک کمی کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم انڈسٹری کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔پیٹرولیم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی طرف سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب بھی متوقع ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی بیان کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔



