پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال کے پہلے7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق7ماہ میں9.67ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے9.41ملین ٹن کے مقابلے میں3فیصد زیادہ ہے۔جنوری میں1.52ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے1.38ملین ٹن کے مقابلے میں10فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button