پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا،ڈیزل49روپے،پٹرول29روپے مہنگا کرنےکی سمری ارسال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 29 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 49 روپے اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 14 مارچ کو وفاقی حکومت نے ایک ہفتےکے لیے 23 ارب روپےکا بوجھ اٹھایا تھا اور 14 سے20 مارچ تک پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے23 ارب روپےکا بوجھ پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں اٹھایا تھا، 14 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لیٹرکا اضافہ روکا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ ہفتےکے لیے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رہ سکتی ہے، وفاقی حکومت آئندہ ہفتے کے لیے بھی پرائس ڈیفرنشیل کلیم اٹھاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت میں121روپے77 پیسے صرف ٹیکس ہے، فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں اس وقت 38فیصد ٹیکس شامل ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 73 روپے 42 پیسے ٹیکس شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 22 فیصد ٹیکس شامل ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم اورکلائمیٹ سپورٹ لیویز بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button