پٹرول4روپے39پیسے مہنگا ہونے کا امکان
16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)16فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4روپے39پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔



