مٹی کا تیل مہنگا ہوگیا، فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں آج سے مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

دوسری جانب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321روپے 17 پیسے  اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں اداکرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 203 روپے 88 پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں اداکرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button